سکولوں میں ڈینگی کارروائیوں بارے اجلاس آج ہوگا

July 04, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) سکولوں میں ڈینگی کارروائیوں بارے اجلاس آج منعقد ہوگاجس کی صدارت سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کریں گے،اجلاس میں غیر فعال سکولز، ارسال کی گئی تصاویر کی کوالٹی، ایک ہفتے میں سوفیصد خطرناک جگہوں کی کوریج ، ڈینگی ڈیش بورڈ پر جعلی سرگرمیاں اور دیگر امور زیر بحث آئیں گے، اجلاس میں صوبے بھر سے سی ای اوز ایجوکیشن شرکت کریں گے۔