ناقص خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں

July 04, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ناقص خوراک تیار کرنے والوں کےخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، خانیوال اور لودھراں میں بیوریج یونٹس، سویٹس اینڈ بیکرز اور ریسٹورنٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد، 60لیٹر غیر معیاری سوڈا واٹر، 8 کلو ناقص قلفیاں اور 7 کلو ایکسپائرڈ خوراک تلف کردیں، تفصیلات کے مطابق پراناشجاع آباد روڈ، فاطمہ کالونی ملتان میں 3 بیوریجپلانٹس کو برکس ویلیو کم ہونے، پانی کی تجزیہ رپورٹ اور فلٹر کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر مجموعی طور پر 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،اسی طرح گلگشت کالونی میں کھانوں کی تیاری میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے، فریزر میں گندگی پائے جانے پر ہوٹل کو 50 ہزار، ریلوے پھاٹک لودھراں کے قریب ڈیری پروڈکشن یونٹ کو تیار خوراک پر کوئی لیبلنگ نہ کرنے، فرش پر گندے پانی کی موجودگی پر 15ہزار اورخانیوال میں 2 قلفی پوائنٹس کو پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے اور خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ نہ ہونے پر 25،25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔