جامعہ زکریا، ایم اے، ایم ایس سی حصہ اول و دوم (آخری چانس) کا امتحان8 اگست سے شروع ہو گا

July 04, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا کے زیر اہتمام ایم اے، ایم ایس سی حصہ اول (آخری چانس) و دوم پہلا سالانہ امتحان آٹھ اگست سے شروع ہوگا، کنٹرولر آفس امتحانات کے مطابق امیدواروں کی رول نمبر سلپس امتحان سے ایک ہفتہ قبل یونیورسٹی ویب سائٹ پراپ لوڈکردی جائیں گی۔