ایس او پیز کی خلاف ورزی، فرائض میں غفلت پر 3میپکو اہلکار معطل

July 04, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس ای آپریشن میپکو ساہیوال سرکل عظمت علی خان نے سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر 3اہلکاروں کو معطل کردیا، معطل اہلکاروں کو فوری طورپر ساہیوال سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، معطل ہونے والوں میں میپکو کسووال سب ڈویژن چیچہ وطنی کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ۔IIمحمد بوٹا، لائن مین گریڈ۔II جمشید اقبال اور اسسٹنٹ لائن مین محمد ذوالفقار شامل ہیں۔