بہاولپور میں شہری کے اغواء کے الزام میں 5 اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پولیس سرچ آپریشن کے دوران اغواء کار مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کو جیو فینسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
آگ پر 8 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر کی مدد سے قابو پا لیا گیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پولیس افسران کے رویے کو انتہائی غیر ذمے دارانہ قرار دیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق اسپیشل برانچ کی عمارت سے خودکش جیکٹس برآمد ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوری میں خاتون اور مرد ملوث ہیں، ملزمان کے پاس تالوں کی چابیاں تھیں۔
اسحق ڈار نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی اور اس حوالے سے نیویارک میں معاہدے پر دستخط کیے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیراعطم کو بتایا کہ ہم کسی قسم کا امن وامان کا مسئلہ یا حکومت سے تصادم نہیں چاہتے۔
اسلام آباد کے 24 سرکاری تعلیمی ادارے آج سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں فیصلہ ساز کون ہے، ہم بات کس سے کریں، کون انچارج ہے؟ بیرسٹر گوہر فارغ ہیں، پارٹی میں ان کی کوئی نہیں سنتا۔
وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
نائب وزیراعظم نے اسرائیلی بستیوں سے درآمدات محدود کرنے کے فرانس کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا اور دو ریاستی حل کے لیے فرانس کی کوششوں کو سراہا۔
اسلام آباد کے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شاپنگ مال انتظامیہ کو 8 کنال اراضی کے عارضی استعمال کی اجازت منسوخ کر دی۔
ترجمان نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی 3 توانائی کمپنیوں نے آئیسکو کی نجکاری میں اظہار دلچسپی جمع کروا دیا، پاکستان کے کاروباری گروپس نے بھی آئیسکو کی نجکاری کے عمل میں دلچپسی لی ہے۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ فیول ریلیف سے کوئی محروم نہیں رہنا چاہیے۔
امریکی میڈیا اداروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئینی جنگ جاری رکھیں گے، حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔