عوامی ورکرز پارٹی برطانیہ کا اظہار تعزیت

July 17, 2024

لیڈز(پ ر) ہنزہ کے نوجوان انقلابی راہنما مہتاب عزیز کے انتقال پر عوامی ورکرز پارٹی برطانیہ اور عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان نے تعزیت کااظہار کیا ہے ۔ عوامی ورکرز پارٹی برطانیہ کے راہنما ڈاکٹر افتخار محمود، پرویز فتح، نذہت عباس، ذاکر حسین ایڈووکیٹ، محبوب الٰہی بٹ، لالہ محمد یونس اور عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر کامریڈ بابا جان، جنرل سیکرٹری شیرنادرشاہی، نائب صدر آصف سخی، ترجمان ظہور الہیٰ، سینئر رہنما فرمان علی، سینئر رہنما اکرام جمال، فرمان بیگ، اختر امین، سکرٹری تعلیم و تربیت اخون بائے، نور نعید، سکرٹری کلچر الطاف مغل، ارگنائزر اظہر حسین، سکرٹری لیبر امین ہنزائی، رضوان بیگ، تنویر ساون، عاشق حسین ، جاوید و دیگر نے ایک تعزیتی بیان میں عوامی ورکرزپارٹی ہنزہ یونٹ کے نوجوان رہنما مہتاب عزیز کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ مہتاب عزیز ایک مخلص، نڈر اور قابل نوجوان رہنما تھے۔ اُنہوں نے مہتاب عزیز مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کے لیے دعا گو ہیں۔