13 جولائی کے شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب

July 17, 2024

لوٹن (شہزاد علی) 13جولائی 1931کے شہداء کشمیر کولارڈ قربان حسین، راجہ مظفر ڈاکٹر نازش، مسز فاطمہ میر، مسز صابرہ سلطانہ، مسز رابعہ مجیب، نجیب افسر، پروفیسر حفیظ رحمٰن، سردار عبدالرحمٰن، سید تحسین گیلانی اور متعدد شخصیات نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق جموں کشمیرلبریشن فرنٹ نے13 جولائی 1931اور شہداء جموں کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا۔ تقریب کی صدارت جمیرلبریشن فرنٹ نارتھ امریکہ زون کے صدر سردار حلیم خان نے کی اور برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کی نظامت یورپ زون کے صدر مرکزی ترجمان تنویر چوہدری اور لیڈر شپ کونسل میں شامل نوجوان رہنما صہیب خان نے کی۔ سیمینار سے کئی معززین نے خطاب کیا، جن میں ایڈووکیٹ احسن اونٹو، ہیومن رائٹس فورم آف انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے صدر کشمیر گلوبل کونسل کے صدر فاروق صدیقی، کشمیر سینیٹ کمیٹی کے سیکرٹری الطاف قادری، VOK کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر قاضی مجیب، وائس چیئرمین جے کے ایل ایف سردار عبدالرحمٰن، ممتاز مرزا، ڈاکٹر نازش، مسز فاطمہ میر، مسز صابرہ سلطانہ، مسز رابعہ مجیب، نجیب افسر، پروفیسر حفیظ رحمٰن، سری نگر سے آدم خان، گلف زون کے ترجمان عمر زمان ایڈووکیٹ، رابعہ مجیب، مرکزی ترجمان تنویر چوہدری، حبیب تبسم، اسلم مرزا، مشتاق غزالی، ناظم بھٹی، انجینئر قاسم کھوکھر، آدم خان، ادریس شرار، وسیم انصاری، سردار ایم اسلم خان، ممتاز مرزا، محمود بھٹی، محترمہ کے جی ڈبلیو، جاوید اقبال، انجینئر امتیاز حسین اور سپریم کونسل کے بہت سے اراکین شامل تھے قائم قام چیئرمین جے کے ایل ایف راجہ مظفر نے1931کے شہداء کے تاریخی پس منظر اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پارٹی کی مرکزی تقریب کو کامیاب بنانے پر مرکزی قیادت کے اراکین کی کاوشوں کو سراہا۔