حضرت امام حسین ؓ نے دین بچانے کا حق ادا کردیا، مذہبی وسیاسی رہنما

July 17, 2024

لاہور (نمائندہ خصوصی،خصوصی رپورٹر،اپنے نامہ نگارسے،خبرنگار،پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم،مولانا سمیع اللہ ، مولانا عبدالقوی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہغلبہ حق کے لئے سیدنا امام حسین کا کردار تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے۔ اسوہ شبیری ہی حق اور سچ کا راستہ ہے۔ ا حضرت سیدنا امام حسینؓاور دیگر شہدائے کربلاؓدین بچانے کیلئے کربلا میں گئے اور دین بچانے کا حق ادا کر دیا ۔ ذکر حسین کے ساتھ فکر حسین کو بھی اپنانا چاہیے جے یوآئی کے مرکزی رہنما مولانا امجد خان اوردیگرعلماء نے کہاکہ شہدا ئے اسلام کی قر بانیاں امت کو دین اسلام کے لئے ہروقت ہر قربانی کا درس دینے کے ساتھ ساتھ رواداری اخوت اور اتحاد ،صبرو ایثار کا درس دیتی ہیں ،مولانازاہد محمود قاسمی نے وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا کہاکہ محرم الحرام ہمیں قربانی ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔ سنی علما ء کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے ایک بیان میں شہدائے کربلا نے سر کٹا کرحق پر ڈٹ جانے کا درس دیا، دہشتگردی، انتہا پسندی، فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے خلفاء راشدین کے طرز حکمرانی کو اپنانا ہوگا۔ پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ امام حسین ؓ کی عظیم قربانی استحصال کے سامنے ڈٹ جانے کا درس ہے۔صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہادتِ سیدنا امام حسین ؓ اُمت مسلمہ کے لیے عظیم اور آفاقی درس کا باعث ہے۔رانانذیر ، شعیب صدیقی کہاکہ ہمیں شہدائے کربلا کی قربانیوں سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔