چیئرمین کا بینہ کمیٹی کامرکزی کنٹرول روم صوبائی وزیر تعلیم کا امام بارگاہوں کا دورہ

July 17, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر،خبر نگار) چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا-سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، سپیشل سیکرٹری داخلہ و دیگر افسران نے کنٹرول روم کے حوالہ سے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو بریفننگ دی ۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نےمختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امام بارگاہوں و جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں کا جائزہ لیا۔