جیلوں کوتربیتی سنٹرز میں بدلنا ہے، چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس

July 17, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس رانامنان خان نے آئی جی جیل پنجابپنجاب میاں فاروق نذیر کے دفتر کا دورہ کیا اورکہاکہوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشن ہے کہ پنجاب کی جیلوں کو تربیتی سینٹرز میں بدلنا ہے ۔ رانا منان خاں نے آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کیں انہوں نے کہاکہ قیدیوں کے ساتھ ملاقاتی نظام کو بہتر بنایا جائے اور جلد سے جلد سسٹم کو آئن لائن کیا جائے۔ آئی جیل خانہ جات نے انہیں بریفنگ دی اور واٹس اپ نمبر پر ملاقات جولائی کے آخری ہفتے تک شروع کروانے کی یقین دہانی کروائی۔