26جولا ئی کا دھرنا ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف ہوگا،لیاقت بلوچ

July 19, 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی) قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اسلام آ باد میں پریس کانفرنس کی، امیر العظیم میاں محمد اسلم، انجینئر نصر اللہ رندھاوا، محمد اقبال خان، سجاد عباسی اوردیگر رہنما بھی موجود تھے ،لیاقت بلوچ نے کہاکہ26 جولائی کا اسلام آباد دھرنا بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف ہوگا، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی تقسیم خوفناک ہورہی ہے ، عدلیہ کو ایڈہاک ججز کے ذریعے چلانا درست قدم نہیں ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی اور عزم استحکام آپریشن کا اعلان کسی طور درست فیصلہ نہیں ہے ۔ مزید برآں امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت علما ءکرام کا اجلاس ہوا، اجلاس میں علما کرام نے 26جولائی کو ڈی چوک اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع مولانا عبد المالک،مولانا فضل اکبر ،قاری وقار احمدچترالی ،مولانا شیر عباس ودیگر بھی موجود تھے۔