پولیس کوشاباش،تمام اداروں اورعلماء کے شکرگزار،آئی جی

July 19, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عشرہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے، پنجاب پولیس کے تمام فیلڈ یونٹس تحسین کے مستحق ہیں، شہریوں، علما کرام، سکیورٹی اداروں اور میڈیا کے بھر پور تعاون پر شکر گذارہیں، یوم عاشور کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور خود مسلسل فیلڈ میں موجود رہے انہوں نے زیر علاج ایس پی سٹی کیپٹن(ر) قاضی علی رضا اور ان کے آپریٹر محمد سہیل کی عیادت کی ،انہوں نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 18 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس مکمل کر لئے جائیں گے ۔