ممبئی، بھارتی بحریہ کے جہاز کو مرمت کے دوران آگ لگ گئی

July 23, 2024

ممبئی (اے پی پی)بھارت کے ممبئی ڈاکیارڈمیں بھارتی بحریہ کے ایک جہاز کو آگ لگ گئی بحریہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اتوار کی شب ممبئی ڈاکیارڈ میں بحریہ کے جہاز میں مرمت کے دوران آگ لگ گئی۔انہوں نے کہاکہ جہاز کے عملے نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جس کےبعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ترجمان نے مزیدبتایاکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔