گلوکار راحت فتح علی خان کی دبئی ائیرپورٹ پر گرفتاری کا ڈراپ سین

July 23, 2024

دبئی(جنگ نیوز) پاکستان کے لیجنڈری گلوکار اور قوال راحت فتح علی خان کی دبئی ائرپورٹ پر گرفتاری کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔گلوکار کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ انکی گرفتاری نہیں ہوئی اور ائرپورٹ پر نارمل چیکنگ اور سوال جواب ہوئے تھے اور اب وہ اپنا کام کررہے ہیں۔ راحت فتح علی خان کے مطابق ان سے سوال جواب کیلئے درخواستیں دبئی حکام کو دی گئی تھیں اور یہ کوئی بھی دے سکتا ہے۔ دوسری جانب میوزک ڈائریکٹر فاروق راؤ نے کہا ہے کہ راحت فتح علی خان دبئی میں اپنے گانوں کی ریکارڈنگز کررہے ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق راحت فتح علی کے سابق مینیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو شکایات درج کرائی ہوئی ہیں۔