طلبہ احتجاج، بنگلادیش کے وزیر خارجہ نے یکطرفہ رخ پیش کیا، امریکی سفیر

July 23, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک) امریکی سفیر پیٹر ہاس نے کہا کہ بنگلا دیش کے وزیر خارجہ نے طلبہ کے احتجاج کا یک طرفہ رخ پیش کیا، اب تک حزب اختلاف کے چندرہنماؤں سمیت 500سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے،ترجمان ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس۔ تفصیلات کے مطابق،دارالحکومت ڈھاکا میں بنگلا دیش کے وزیر خارجہ کی جانب سے سفارتکاروں کوبریفنگ میں انہوں نے حالیہ تشدد کا الزام طلبہ پر لگایا، تاہم سفارت کاروں نے بنگلہ دیشی حکام کے ردعمل پر سوال اٹھایا۔وزیر خارجہ حسن محمود نے اتوار کو سفیروں کو بریفنگ میں15منٹ کی ایک ویڈیو دکھائی ، جس میں ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے ہونے والے نقصانات کو دکھایا گیا۔ لیکن ڈھاکہ میں ایک سینئر سفارتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی سفیر پیٹر ہاس نے کہا کہ ’حسن محمود واقعات کا ایک طرفہ رخ پیش کر رہے ہیں۔