اسرائیلی فوج نے غزہ میں نسل کشی کیخلاف احتجاج کرنیوالے کینیڈا کے شہری کو قتل کردیا

July 23, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)غزہ میں نسل کشی کے خلاف احتجاج کرنیوالےکینیڈا کے شہری کو اسرائیلی فوج نے قتل کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق،کینیڈا کا مسلمان شہری اتوار کو سیاحتی ویزے پر اسرائیل پہنچا تھا، کینیڈین شہری گزشتہ روز اسرائیل سے بذریعہ ٹیکسی غزہ کے قریب سرحدی علاقے پہنچا تھا۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہےکہ کینیڈین شہری اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنا چاہتا تھا۔