سونا فی تولہ 1000؍روپے مہنگا

July 23, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں ایک ہزارروپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2400ڈالر سے بڑھ کر 2402ڈالر فی اونس ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1000 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2لاکھ 51ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت857روپے کے اضافے سے 2لاکھ 15ہزار 192روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 2920روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔