اگر ہو احتجاجاً بھوک ہڑتال
تو کہلائے کی قصداً بھوک ہڑتال
جو مہنگائی سے ہوتی ہے گھروں میں
اسے کہتے ہیں جبراً بھوک ہڑتال
سندھ حکومت نے خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے اور گرانے کےلیے ترجیحی اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔
برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے داعش کے ایک جنگجو کی دلہن بننے والی شمیمہ بیگم کی شہریت منسوخی کے فیصلے کا مضبوطی کیساتھ دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلیواکانومی پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے.
سالانہ میڈیا فریڈم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں چھپنے اور نشر ہونے والے مواد کی یکسانیت نے آزاد صحافت پر کئی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔
مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں غزہ میں بنیادی ڈھانچے اور اسپتالوں کی بحالی اور رفح کراسنگ کھولنے پر زور دیا۔
برطانیہ میں بریڈفورڈ کی جامع عثمانیہ مسجد ہیٹن روڈ میں قائم مردوں کے لیے جسمانی ورزش کلاس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ مسجد انتظامیہ کے مطابق یہ ویڈیو ٹک ٹاک اور فیس بک پر دو ملین سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے، جس پر عالمی سطح پر حیرت انگیز ردِعمل سامنے آیا ہے۔
پولیس کے اختیارات سے تجاوز کے اقدامات پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم جاری کردیا، جس میں پولیس کی بغیر قانونی پراسیس گرفتاری کو اغواء قرار دیا گیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے 79 کروڑ 42 لاکھ روپے طلب کرنے کی ہدایت کردی۔
جامشورو میں دو گروہوں کے درمیان تصادم پر وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا۔ کراچی سے وزیر داخلہ سندھ نے واقعے میں 3 خواتین کے اغواء اور ایک شخص کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی تعیناتی کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی نے عنبرین جان کے نام کی تجویز دے دی ہے۔
برطانیہ بھر میں برفباری اور شدید سردی کے باعث آج بروز جمعہ سفری نظام میں خلل پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں کے لیے موسمی وارننگز جاری کر دی ہیں۔
برطانوی حکومت نے شمیمہ بیگم کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے کر ان کی برطانوی شہریت چھین لی تھی۔
برطانیہ میں پبلک ٹرانسپورٹ پر نسلی اور مذہبی بنیادوں پر نفرت انگیز جرائم میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، کمیونٹی اور انسدادِ نسل پرستی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ بعض افراد بدسلوکی یا حملے کے خوف کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے گریز یا اپنے روزمرہ سفر کو محدود کر رہے ہیں۔
تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود سال 2025ء میں چھوٹی کشتیوں پر سمندری راستے سے برطانیہ پہنچنے والوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
غیر قانونی امیگریشن کے نظام سے نمٹنے کے لیے بچوں کو پیدائش کے وقت ڈیجیٹل شناخت دینے کے لیے ایک بڑے منصوبے پر مستقبل قریب میں کام شروع کرنے کی بازگشت نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
لندن میں گاڑیوں کی چوری کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے اور ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹرو پولیٹن پولیس مسروقہ گاڑیوں کے تقریباً 90 فیصد کیسز حل نہیں کرسکی۔