سرگودھا، نوجوان نے محبوبہ کے 5سالہ بیٹے کو اغوا کرکے قتل کردیا

July 25, 2024

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں نوجوان نے محبوبہ کے 5سالہ بیٹے کو اغوا کرکے قتل کردیا، شاہ زیب کا 9ماہ سراغ نہ ملا،مکرم نے شادی میں رکاوٹ سمجھنے پرمارکر لاش نہر میں بہا دی۔ واردات کے بعد ملزم خاتون کے شوہر کو گمنام کالز کے ذریعے پیغام دیتا رہا ہے کہ بچہ چاہئےتو اپنی بیوی کو طلاق دیدو۔ ایس ایچ او تھانہ صدر شاہد نواز کے مطابق نواحی گاؤں 107شمالی کے محنت کش رحمن علی کے 5 سالہ بیٹے شاہ زیب کو گزشتہ برس ستمبر میں اغواکیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش شروع کی تو کئی ماہ تک مغوی کا سراغ نہ ملا، تھانہ صدر کے تفتیشی آفیسر ولایت شاہ کی تفتیش پر انکشاف ہوا کہ مغوی شاہ زیب کی ماںکا گاؤں کے نوجوان مکرم کیساتھ رومانوی تعلق ہے اور وہ اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر کئی مرتبہ مکرم کیساتھ جا چکی ہے اوردونوں آپس میں شادی کے خواہش مند بھی ہیں، لیکن خاتون کی اس شرط کو مکرم کے والدین ماننے کیلئے تیار نہیں کہ شاہ زیب بھی ان کیساتھ رہے گا۔ملزم مکرم نے شادی میں رکاوٹ سمجھنے پر کمسن شاہ زیب کو اغوا کیا اور گلا دبانے کے بعد لاش نہر میں بہا دی ۔