عامر ایک ہفتے میں تین لیگز میں ایکشن میں

July 29, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی ملنے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک ہفتے میں تین لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیئے ان دنوں وہ کینیڈا میں موجود ہیں۔پی سی بی نے ٹیسٹ ٹیم کے چار کھلاڑیوں بابر اعظم ،محمد رضوان، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو این او سی جاری کرنے سے گریز کیا ۔ محمد عامرنے ٹی20بلاسٹ میں ڈاربی شائر فالکنز کیلئے 5پانچ میچز کھیلے، پھر انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کیلئے برمنگھم فینکس کی نمائندگی کی۔ امریکا کی میجر لیگ میں بھی محمد عامر نے ایک میچ کھیلا۔