44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، لاہور میں طوفانی بارش، پانی اسپتالوں میں داخل، 5 ہلاک

August 02, 2024

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور میں طوفانی بارش کا44سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،پانی گھروں،ہسپتالوں میں داخل ہو گیا،،چھتیں ،درخت گر نے سے 5افراد جاں بحق جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیالاہور میں چار گھنٹوں کی موسلادھار بارش شہر کو تالاب بنا دیا، ایئرپورٹ ایریا میں صبح 9بجے تک 350ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، سول سیکرٹریٹ بھی پانی سے بھر گیا بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا،،ریسکیو1122کے مطابق نشاط کالونی میں بارش کے پانی سے بجلی کے پول میں کرنٹ آنے سے نوجوان دم توڑ گیا، کوٹ لکھپت کے علاقہ میں14سالہ بچہ عبد اللہ بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ،نشتر کالونی میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 سالہ کرن دم توڑ گئی ،ملبے تلے دب کر 5 افراد زخمی بھی ہو گئے،کاہنہ میں دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 7 بکریاں ہلاک، کوٹ لکھپت میں بارش کے پانی میں کرنٹ آنے سے عاشق علی نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا ، ڈیفنس کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے 41 سالہ شخص غلام مصطفیٰ جاں بحق ہو گیا، شوکت خانم چوک کے قریب لکڑی سے بنی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے ،۔