بانی کی رہائی کیلئے راکٹ لانچرز لیکر اڈیالہ جیل پر حملہ نہیں کر سکتے، عمر ایوب

August 02, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے راکٹ لانچرز لیکر اڈیالہ جیل پر حملہ نہیں کر سکتے،بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے عوام 5 اگست کوصوابی پہنچیں اوران سے محبت کا ثبوت دیں، علی امین گنڈاپور جلسہ کے میزبان ہوں گے ہمارے اتحاد کا نام تحریک تحفظ آئین پاکستان ہے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمرایوب نے کہاکہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ فوج عوام میں سے ہے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان دوریاں پیدا کر رہی ہیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہم راکٹ لانچرز لیکر اڈیالہ جیل پر حملہ نہیں کر سکتے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ ہونا چاہئے۔