جاپان نے پاکستانیوں سے ویزہ درخواستوں کی براہ راست وصولی اور انٹرویوز بند کردیئے

August 02, 2024

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )پاکستان میں جاپانی سفارتخانے اور قونصل خانوں نے جاپانی ویزہ کیلئے پاکستانی شہریوں سے ویزہ درخواستوں کی براہ راست وصولی اور انٹرویوز بند کردیئے ہیں۔ اس سلسلے میں کوریئر سروس متعارف کرائی گئی۔ کراچی میں قائم مقام قونصل جنرل یاسوشی ناکاگاوا نے "جنگ" کو بتایا کہ اسلام آباد میں جاپانی سفارتخانے نے فیصلہ کرکے معروف غیرملکی کوریئر کمپنی کو ویزہ کی درخواستوں کی وصول اور پاسپورٹ واپس کرنے کے امور کا کنٹریکٹ دیا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں جاپانی سفارتخانہ اور قونصل خانے میں کسی بھی دن مقررہ اوقات میں پہلے آو پہلے پاو کی بنیاد پر براہ راست ویزہ درخواستیں وصول کی جاتی تھیں ۔ اب انٹرویو کی شرط ختم کردی گئی ہے۔