شہری سے لوٹ مار کرکے فرارہونے والے 3 ڈاکوؤں پر شہریوں کا تشدد

August 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا بلاک 13 گلبرگ چورنگی کے قریب تین ملزمان نے اسلحے کے زور پر شہری کو لوٹا،۔ملزمان موقع سے فرار ہورہے تھے کہ وہاں موجود شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ دیکھتے ہوئے ڈکیتوں کا تعاقب کیا اور انہیں گھیر کرپکڑلیا،اس دوران مزید شہری جمع ہوگئے ،اس دوران ہجوم میں شامل شہریوں نے تینوں ڈکیتوں کو تشددکا نشانابنایا ،بعدازاں موقع پرپہنچے والی پولیس موبائل میں سوار پولیس اہلکاروں نے عوام کو منتشر کرکے تینوں ڈکیتوں کو اپنی حراست میں لے لیا اور ملزموں کے قبضے سے گرنے والا پستول اور چھینے گئے موبائل فونز اپنی تحویل میں کرلیے۔