زر مبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ

August 02, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک کےزر مبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر 26جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر7کروڑ 50لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9ارب 10کروڑ 22لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 28کروڑ 95لاکھ ڈالر موجود ہیں۔