سندھ کے محکمہ تعلیم کو ماننے سے انکار، یکم اگست سے اسکول کھل گئے

August 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں کئی نجی اسکولوں نے محکمہ تعلیم کے موسم گرما کی تعطیلات میں 14روز اضافے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے یکم اگست سے اپنے اسکول کھول دیے ہیں رجسٹرار پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن پروفیسر رفعیہ ملاح نے اس صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم اسکول خواندگی حکومت سندھ نے مورخہ 23جولائی کو اپنے نوٹیفکیشن میں یہ احکامات دئیے تھے کہ سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولز موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے 14 اگست تک بند رہیں گے ۔ لہذا تمام نجی اسکولوں کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اسکولز 14 اگست تک تعلیمی سرگرمیوں کے لئے بند رکھیں ، خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔