سونا فی تولہ 1400 روپے مہنگا

August 02, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1400 روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 17ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2415ڈالر سے بڑھ کر 2432ڈالر فی اونس ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1400روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 54ہزار 900روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 1201روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 18ہزار536روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 2900روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔