سندھ بھر میں نجی و سرکاری اسکول آج سے کھل گئے

July 25, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں نجی و سرکاری اسکول پیر 25 جولائی سے کھلیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے 19مئی سے 24جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات مکمل ہونے پر پیر 25مئی سے تمام اسکول کھل جائیں گے۔ واضح رہے کہ گرمی کی شدت اورممکنہ ہیٹ اسٹروک کے خدشات کے پیش نظر سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے موسم گرما کی چھٹیوں کا کیلنڈر اچانک تبدیل کرکےسندھ بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں میں 19مئی سے 24جولائی تک تعطیلات کا نوٹیفکیشنجاری کیاتھا۔تعطیلات کے کیلنڈر میں اچانک تبدیلی کے سیکرٹری تعلیم کے فیصلے کی مخالفت کرنے پر متعدد نجی اسکولوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئےگئے تھے۔