سیکیورٹی کی گاڑی پر فائرنگ عقب سے کی گئی،راجا عمر خطاب

July 26, 2016

انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے کہا ہے کہ صدر میں سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ عقب سے کی گئی، جس کے نتیجہ میںدونوں اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کے مطابق فائرنگ میں چھوٹااسلحہ نائن ایم ایم پستول کا کااستعمال کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں جس کی معلومات کے بعد تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے گا۔اطلاع کے مطابق گاڑی میں2 جوان موجود تھے۔