خیبر ایجنسی:برساتی نالے میں گاڑی گرنے سے ہلاکتیں 20 ہوگئیں

July 30, 2016

خیبرایجنسی میں باراتیوں کی گاڑی برساتی نالے میں گرنے سے ہلاک ہونے والوںکی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ بازار ذخہ خیل کے قریب باراتیوں کی گاڑی برساتی نالے میں جاگری تھی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی لاشیںنکال لی گئی تھیں تاہم اب مزید 5 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔ مرنے والوںمیںخواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے ۔