امریکن تھرلر فلم’بلیئر وِچ‘کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر

August 26, 2016

خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ تھرل سے بھرپور امریکن فلم بلیئر وِچ (Blair Witch)کا پہلا سنسنی خیزانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ایڈم ونگارڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی کالج میں زیر تعلیم طلبہ کے گرد گھومتی ہے جو ایک پراسرار مخلوق کی حقیقت جاننے کیلئے جنگلات کا رخ کرتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں جیمز ایلن، ویلوری کری،کیلی ہرنانڈس،برینڈن اسکاٹ اور کوربن ریڈ سمیت دیگر شامل ہیں۔

کیتھ کالڈر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم لائنزگیٹ کے بینر تلے 16ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔