امریکامیں مشکل ترین بائیک ریس

August 31, 2016

امریکی ریاست ٹینےسی(Tennessee)میں مشکل ترین بائیک ریس کا انعقاد کیا گیا جس میںسیکڑوں بائیک رائیڈرز نے دشوار گزار راستے عبور کرتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے بڑھتے دکھائی دئیے۔

قدرتی حسن سے مالامال لوریٹا لائن( Loretta Lynn)کے دلکش علاقے میں منعقدہ اس نیشنل چیمپئن شپ میں شریک رائیڈرز نے غیر ہموار اور دلدلی مٹی سے بھرے ٹریک پر ریس لگائی ۔

کوئی ٹریک پر دلدلی مٹی میں دھنس کر پھنسی ہوئی بائیک نکالنے کی کوشش کرتا دکھائی دیا تو کہیں کوئی رکاوٹ پھلانگنے میں ناکامی پردھول چاٹتا رہا تاہم ان نوجوانوں نے حوصلے کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ہمت نہ ہاری اور مسلسل آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہے۔

موٹر بائیک ریس میں جرمنی کے نوجوان رائیڈر Ken Roczenنے ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور فاتح قرار پائے۔