برازیلین صدر کا مواخذہ، پارلیمنٹ نے عہدے سے برطرف کردیا

September 01, 2016

برازیلیہ (جنگ نیوز) برازیل کی سینیٹ نے معطل شدہ ملکی صدر جیلما روسیف کا مواخذہ کرتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ برازیل کی پہلی خاتون صدرروسیف پر الزام تھا کہ انہوں نے قومی بجٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ صدر کے مواخذے کی قرارداد کی حمایت میں سینیٹ کے 61 اراکین جب کہ مخالفت میں 20 اراکین نے ووٹ ڈالا۔ خاتون صدر کی برطرفی کے بعد قائم مقام صدر مشیل تیمر صدر کے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیں گے جو 2018ء تک کی صدارتی مدت پوری کریں گے۔