پولیس نے 176مشکوک افراد کو حراست میں لےلیا ،گاڑیوں کی چیکنگ

September 26, 2016

کرا چی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی ایسٹ ویسٹ اور ساؤتھ زون میں دوران اسنیپ چیکنگ مجموعی طور پر2981 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں رنگین شیشوں / فینسی / غیر معیاری / بغیر نمبر پلیٹس کی1423گاڑیاں شامل ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کےاعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو گذشتہ48گھنٹوں پر مشتمل اسنیپ چیکنگ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تینوں پولیس زونز میں176مشکوک افراد کو پولیس حراست میں لیا گیا جبکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 550کے تحت286مشتبہ گاڑیوں کو پولیس تحویل میں لیا گیا۔