باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکاقبائلی رہنما جاں بحق،ایک زخمی

September 26, 2016

باجوڑایجنسی (نمائندہ جنگ) باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے ترخو میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں قبائلی رہنما جاں بحق اورایک شخص شدید زخمی ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق اتوارکی شام باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقہ ترخو میں سڑک کے قریب کچے راستے میں پہلے سے نصب ریموٹ کنڑول بم اس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب قبائلی رہنماء ملک فضل منان اپنے ساتھی علیم گل کے ہمراہ پیدل جا رہا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنماء ملک فضل منان جاں بحق جبکہ علیم گل شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیااو ربعد ازاں مزید علاج کیلئے پشاور روانہ کیاگیاہے۔ واقعے کی اطلاع ملتی ہی سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کوگھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔