3شکاری گرفتار ، 36 ہزارجرمانہ عائد

September 26, 2016

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سلیم اختر لنگاہ نے منچن آباد چولستان میں دوران گشت سپیشل چیکنگ کرتے ہوئے فالکن کا شکار کرتے ہوئے تین شکاری مردان خان، آدم خان اور محمد حبیب کو موقع پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور 36 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائدکیا