اصغر ندیم سید کے ڈرامہ سیریل ”پیاس“ پر بھارت میں فلم بنائی جائے گی

September 27, 2016

لاہور(ایجنسیاں )اصغر ندیم سید کے پی ٹی وی ڈرامہ سیریل پیاس پر بھارت میں فلم بنائی جائے گی۔بھارت میں بننے والی فلم کا اسکرپٹ جاوید اختر لکھ رہے ہیں۔جنہوں نے اسکے لئے اصغر ندیم سید سے باقاعدہ اجازت طلب کی ہے۔ ڈرامہ پیاس پروڈیوسر نصرت ٹھاکر مرحوم نے ڈائریکٹ کیا تھا اور اس سیریل سے جاوید کوڈو، سہیل اصغر جیسے فنکاروں کو عروج ملا تھا۔اب بھارت میں اس ڈرامے پر فلم کا بننا ایک فخر کی بات ہے۔