شاہد حامد قتل کیس،ملزم کو پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہاربرہمی

September 27, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزم منہاج قاضی اور وکیل کی عدم پیشی کے باعث عدالت نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔عدالت نے ملزم منہاج قاضی کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا، جیل حکام کی جانب سے متعلق بتایا گیا کہ ملزم منہاج قاضی بیمار ہے جس کی وجہ سے پیش نہیں کیا جا سکتا،عدالت نے ملزم کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے میڈیکل رپورٹ طلب کرلی، مقدمے میں گواہی کے لئے تین جوڈیشل مجسٹریٹ بھی پیش ہوئے ، رینجرز کے لاء آفیسر رانا خالد کی جانب سے بتایا گیا کہ مجھے اس مقدمے کا اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کر دیا گیا ہے جس پر عدالت نے لاء آفیسر سے چھ اکتوبر تک تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی طلب کرلیا ۔