چین:کوئلے کی کان میں دھماکا، 19 افراد ہلاک

September 28, 2016

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ابتدائی تفتیش میںکان میں ہونے والے دھماکے کی وجہ غیر قانونی کان کنی قرار دی گئی ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے شمال مغربی حصے جس وقت اس کان میں دھماکا ہوا اس وقت اس کے اندر 20 کان کن کام کر رہے تھے۔جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا ہے۔

علاقائی حکام کے مطابق کان کا اندرونی ڈھانچہ تباہ ہونے اور گیس کی بہت زیادہ مقدار اندر جمع ہو جانے کے سبب امدادی کام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔حکام نے کہا کہ ہے کہ کان کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔