ملی یکجہتی کونسل پاکستان کو دوبارہ فعال کر دیا گیا

September 28, 2016

مذہبی و سیاسی جماعتوں پر مشتمل ملی یک جہتی کونسل پاکستان کو دوبارہ فعال کر دیا گیا۔ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کو کونسل کا صدر اور لیاقت بلوچ کو سیکرٹری جنرل بنا یا گیاہے ۔

لاہور میں اجلاس کے دوران باہمی مشاورت سےملی یکجہتی کونسل پاکستان کے عہدے داروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

صاحبزادہ ابو الخیر زبیر صدر، لیاقت بلوچ جنرل سیکرٹری، علامہ ساجد نقوی سینئر نائب صدر، مولانا محمد امجد، حافظ عبدالرحمن مکی، علامہ امین شہیدی اور انجینئر ابتسام الٰہی ظہیر نائب صدور جبکہ خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری مالیات مقرر کر دیے گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگومیں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے اندرونی خلفشار کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، وہاں علیحدگی کی 125 تحریکیں چل رہی ہیں۔

صاحبزادہ ابو الخیر زبیر کاکہناتھا کہ دینی مدارس پاکستان کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ۔

قائدین کا کہنا تھا کہ تعلیمی نصاب میں اغیار کے پیسوں سے تبدیلی کی جارہی ہے ، جو پاکستان کے اسلامی تشخص کو تبدیل کرنےکی سازش تصور ہوگی۔