تنگ گلیوں سے کچرا اٹھانے کیلئےگاڑیوں کا افتتاح

September 29, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئربلدیہ عظمیٰ کراچی ارشد وہرہ نے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کے ہمراہ تنگ گلیوں اور برجز سے کچرا اٹھانے کیلئے گاڑیوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وائس چئیرمین عبدالروءف خان،سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، میونسپل کمشنرمبین صدیقی، ایس ای مبین شیخ، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ نفیس خان، اعجاز شیخ ، ڈائریکٹر انفارمیشن الماس سلیم ودیگر افسران موجود تھے۔ ان علاقوں میں جہاں کچرا اٹھانے کے لیے بڑی گاڑیوں کومشکلات درپیش ہوتی ہیں وہاں ان گاڑیوں کے ذریعے کچرا اٹھایا جائے گا۔