جمیل بلوچ اغوا کیس کی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی

September 29, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے جمیل بلوچ اغوا کیس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ایم کیو ایم کے جمیل بلوچ اغوا کیس کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پر مقدمہ میں حتمی دلائل سنے جائیں گے۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔