تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی کردارسازی پر بھرپور توجہ دیں،آرمی چیف

September 29, 2016

راولپنڈی (نمائندہ جنگ )پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں کے مالک اور حقیقی معنوں میںروشن خوشحال اور محفوظپاکستان کی ضامن ہے۔ بدھ کے روز جی ایچ کیو آڈیٹوریم میں فیڈرل بور ڈسیکنڈری سکول سرٹیفکیٹاور ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹکے امتحانات میں نمایا ں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی ایوارڈتقسیم کرنے کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ آرمی چیف نے شاندار کامیابیاں حاصل کرنےوالے طلبہ اور ان کے والدین اساتذہ کو مبارک باد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔انہوں نے شاندار نتائج حاصل کرنے پر فیکلٹی ممبران کی اعلیٰ کارکردگی کی بھی تعریف کی ۔جنرل راحیل شریف نے کہا اس وقت ملک بھر میں آرمی پبلک سکول اور کالج سسٹم کا معیاری تعلیمی نیٹورک موجود ہے اور ملک بھر میں183تعلیمی ادارے تقریباً 2 لاکھ طلبہ کو مختلف شعبوں میں انتہائی معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں ۔