ٹرین حادثے پر دہشتگردی کے شواہد کاعلم نہیں، جوش ارنسٹ

September 30, 2016

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہاہے کہ نیوجرسی میں ہونے والے ٹرین حادثےمیں دہشت گردی کے شواہد کاعلم نہیں ہے۔

جوش ارنسٹ نے کہاہے کہ نیوجرسی ٹرین حادثے کے بارے میں نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ معاملےکاجائزہ لےرہاہے۔اس وقت دہشتگردی کاامکان مستردکرناقبل ازوقت ہوگا۔

نیوجرسی کےہوبوکن اسٹیشن پرگزشتہ روزٹرین حادثےکا شکارہوئی تھی۔اس حادثےمیں 3شخص ہلاک،100 سے زائدزخمی ہوئےتھے۔