پاکستان کا کشمیر پر مؤقف اہم اور سنجیدہ ہے، چین

September 30, 2016

چین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کا کشمیر پر مؤقف اہم اور سنجیدہ ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تاریخی مسئلہ کشمیر کو مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے، چین امید کرتا ہے کہ پاکستان اور بھارت باہمی اختلافات کو بات چیت سے حل کرلیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سارک جنوبی ایشیا میں ترقی کا ایک اہم فورم ہے، امید ہے علاقائی ترقی اور امن کے لیے سارک اپنا کام کرتی رہے گی ۔