آبی اور ماحولیاتی نظام کی آلودگی کا اہم سبب۔۔۔ واشنگ مشین

October 01, 2016

ایک بار گھر میں واشنگ مشین سے کپڑے دھونے کے دوران جتنے فاضل اجزا خارج ہوتے ہیں اور ہمارے آبی اور ماحولیاتی نظام کو آلودہ کرتے ہیں ، وہ آپ کے وہم گمان میں بھی نہیں آسکتے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک وقت کی واشنگ مشین کی دھلائی سے سات لاکھ مائیکرواسکوپک فائبر زخارج ہوتے ہیں۔ یہ فائبرز سیوریج اور ماحول میں داخل ہوتے ہیں۔

پلائی ماؤتھ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق 30سے40سینٹی گریڈ پر مصنوعی کپڑے کی دھلائی کے دوران ان میں موجود ریشے خارج ہوتے ہیں۔یہ چھوٹے ذرات ہزاروں کی تعداد میں آبی ماحول میں داخل ہو جاتے ہیں۔

جریدے ’میرین پولیوشن بلیٹن‘ میں شائع تحقیق کے ماہر اس پر بیس سالہ تحقیق کا تجربہ رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مائیکرو پلاسٹک کی مقدار میں آئندہ چند دہائیوں میں اضافہ متوقع ہےجو صحت کے لئے نقصان دہ اثرات مرتب کریں گے۔

ایک واشنگ مشین میں اوسط ایک بار چھ کلو گرام کپڑے دھونے کےدوران پولیسٹر کاٹن ساختہ فیبر ک سے ایک لاکھ 38ہزار فائبرز ، پولیسٹر کپڑوں سے پانچ لاکھ اورپولیمرز سے ساختہ کپڑوں سے سات لاکھ29ہزار فائبرز خارج ہوتے ہیں۔