گندے اور میلے کپڑے پہننے پر بیوی نےطلاق کا مطالبہ کر دیا

October 17, 2016

گندے اور میلے کپڑے پہننے پر دبئی کی رہائشی عرب خاتون نے طلاق کا مطالبہ کر دیا،بیوی کا کہنا ہے کہ ہفتوں اندرونی کپڑے تبدیل نہ کرنے والے شوہر سےتنگ آچکی ہوں اور طلاق کا مطالبہ کرتی ہوں ۔

عرب اخبار کے مطابق دبئی میں فیملی ریلیشنز کونسلر خلیفہ محمد محرزی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دبئی میں مقیم عرب خاتون کی جانب سے طلاق کی درخواست موصول ہوئی ہے جس میںشوہر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کا شوہر ہفتوں کپڑے بلخصوص اندرپہننے والے کپڑے تبدیل نہیںکرتا ،ایس اکرنے کا مقصد پانی، صابن اور بجلی بچانا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو صفائی رکھنے اور اندرونی کپڑے بدلنے پر آمادہ کرنے کی متعدد کوششیں کیں تاہم شوہر کو صفائی سے زیادہ پیسے بچانے کی فکر ہے، حد تو یہ ہے کہ شوہر بجلی کا بل بچانے کیلئے بھی واشنگ مشین میں کپڑے ہفتوں میں دھونے دیتا ہے۔