جیل میں چاقو زنی سے ایک قیدی ہلاک، 2 زخمی، 2گرفتار

October 20, 2016

لندن( جنگ نیوز) ایچ ایم پی پینٹون ول پر چاقو گھونپے جانے کے نتیجے میںایک قیدی ہلاک اور دو دوسرے شدید زخمی ہوگئے، جس کے باعث یہ دعوے سامنے آئے ہیںکہ پر زن سسٹم ایک ’’اندھیری جگہ‘‘ پر ہے۔ تقریبا 20 سال عمر کا ایک شخص منگل کے روز لندن جیل میںہلاک ہوگیا۔ زخمیوںکو چا0قو کے زخم نے کے باعث ہسپتال پہنچایا گیا۔ 34 اور 26 سال عمر کے دو قیدیوں کے قتل کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ دی پرزن گورنرز ایسوسی ایشن (پی جی اے) نے کہا ہے کہ قیدی غیر انسانی اور ظالمانہ حالات کار کے تحت رہ رہے تھے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ تشدد میں کمی کے لئے کوشش کررہی ہے بی بی سی کے نمائندہ امور داخلہ ڈینی شانے کہا ہے کہ ایک غیر تصدیق شدہ رپورٹ موصول ہوئی تھی کہ جسمانی ورزش کرنے والے احاطے میںچاقو گھونپے جانے کی واردات ہوئی ہے اور ایک ایئر ایمبولینس طلب کرلی گئی تھی۔ حملے کے بعد ایک پی جی اے ترجمان نے بتایا کہ ہمارے ارکان، یونیفارم شدہ سٹاف اور قیدی غیر انسانی اور ظالمانہ شرائط کار کے تحت رہ رہے ہیںجو کہ اس ملک میںبرداشت نہیںکیاجانا چاہتے جو کہ مغربی دنیا کے دولتمند ترین سسٹم میں سے ایک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ایک سوسائٹی کا جائزہ اس طرحلیاجائے کہ جو لوگ قیدیوںکو حراست میںلیتے ہیںان کی قیدیوں سے روز مرہ کے ماحول میںرویہ کیسا ہوتا ہے اخبار کا کہنا ہے کہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے ایسوسی ایشن نے پبلک انکوائری میں قابل قدر اضافے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہ اہے کہ جیلوںمیںتشدد اور خود کشی کے واقعات میں اتنا اضافہ ہوگیا ہے جس کی ماضی میںمثال نہیںملتی، ان کمنٹس کے جواب میںوزارت انصاف کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر انصاف یہ امر واضح کرچکے ہیںکہ جیلوںمیںسیفٹی ہمارے نظام انصاف کو اچھی طرح متحرک کرنے کے لئے ایک بنیادی چیز ہے جو کہ ہمارے اصلاحات کے منصوبوںکے لئے ضروری ہوگی۔