کراچی کے بازار کب بند ہوں؟ کے موضوع پر جنگ فورم آج ہو گا

October 21, 2016

کراچی (جنگ فورم نیوز) کراچی کے بازار کب بند ہوں؟ کے موضوع پر جنگ فورم جمعہ 21اکتوبر کو ڈھائی بجے دن دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ شہید ملت کیمپس میں ہو گا۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان ،سوشل سائنٹسٹ ڈاکٹر ایوب مہر ،کراچی تاجر اتحاد کے عتیق میر اور عبداللہ دادا بھائی فورم سے خطاب کریں گے ۔