چیمپئنز لیگ:میسی کی ہیٹ ٹرک

October 21, 2016

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) یوئیفا چیمپئنز فٹبال لیگ میںلیونل میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت بارسلونا نے مانچسٹرسٹی کو 4-0سے ٹھکانے لگا دیا۔ بائرن میونخ، آرسنل، ایٹلیٹکومیڈرڈ اور بین فیکا کی ٹیمیں بھی اپنے اپنے میچز جیتنے میں کامیاب رہیں۔